(24 نیوز)عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آوٹ آف کورس پیپر۔ طلبا پریشان۔ بڑا مطالبہ کردیا
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی ہم شکل کےسوشل میڈیا پر چرچے