چودھری شجاعت کا صاحبزادہ بڑے عہدے پر فائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ق ممبر قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کو اہم وزارت مل گئی۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ مقرر کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔چودھری سالک حسین وزیر اعظم دفتر میں خدمات سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی اہلیہ سے متعلق بڑا انکشاف
یادرہے کہ ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو بھی فوڈ اینڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی ہے۔ دونوں ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کو ووٹ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 31 مئی کو کیا ہو گا؟شیخ رشیدنے اہم پیشنگوئی کردی