(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ عوامی سہولت کے پیش نظر ہمیشہ نئے اور دلچسپ فیچرز تیار کرتا رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔
واٹس ایپ ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس فیچر کو فلٹر چیٹس کا نام دیا گیا ہے جو اس سے قبل واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا، مگر اب اسےسب کے لیے متعارف کرانے پر کام کیا جارہا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں فلٹر میسجز کے آپشن کی آزمائش کی جارہی ہے۔اس فیچر سے موصول ہونے والے پیغامات کومختلف فلٹرز کے ذریعے فیڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔جیسے کانٹیکٹس، گروپس یا کسی ایسے فرد کا میسج جس کا نمبر آپ کی فون بک میں محفوظ نہ ہو ۔جب یہ فیچر متعارف کرا یا جائے گا تو آپ کو فلٹر بٹن ایپ کے نچلے حصے میں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی اہلیہ سے متعلق بڑا انکشاف
واٹس ایپ بزنس صارفین کو اسے استعمال کرنے کے لیے سرچ بار کا استعمال کرنا ہوتا ہے مگر عام افراداسے براہ راست استعمال کرسکیں گے۔یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 31 مئی کو کیا ہو گا؟شیخ رشیدنے اہم پیشنگوئی کردی