رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو بڑا چیلنج 

May 12, 2022 | 17:25:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے کہا کہ میں چاہوں تو یہ اسلام آباد میں 20 ہزار بھی نہیں لاسکتا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ویڈیو بیان دیتے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد لانگ مارچ میں 20 لاکھ لوگوں لانے پر جواب دیتے کہا کہ عمران خان اسلام آباد 20 ہزار بندے بھی نہیں لاسکتا اور میں چاہوں گا تو یہ 20 بھی نہیں آئیں گے، 20 لاکھ تو بہت دور کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری۔ نئے فچرکا اضافہ

 رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اتحادی حکومت جو فیصلہ کرےگی اس پر عمل ہوگا۔میں اپنے طور پر کچھ نہیں کرسکتا اگر انہوں نے فیصلہ کیا تو یہ 20 آدمی بھی لے کر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا صاحبزادہ بڑے عہدے پر فائز

مزیدخبریں