(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہد ے پرعملدرآمد میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے ارکان نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں سے بہادر آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی۔سندھ کابینہ ایم کیو ایم سے ملنے بہادر آباد پہنچ گئی، ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا سندھ کی ترقی کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کام کرناچاہتے ہیں ،کنور نوید جمیل نے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی سے ہوئے معاہدے پر عملدرآمدچاہتے ہیں بلدیاتی قانون اسمبلی سے منظور ہوجائے پھر سندھ حکومت کا حصہ بننے پر سوچیں گے،ناصر حسین شاہ نے اس موقع پرکہا کہ پی ٹی آئی کو خود بھی اندازہ ہے کہ وہ کس طرح حکومت میں آئے تحریک عدم اعتماد میں کس طرح انہوں نے آئین سے کھلواڑ کیا سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو بڑا چیلنج
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت
May 12, 2022 | 19:04:PM