(24نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کا خطاب حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، چیئرمین نیب آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب نے اپنے ادارے کا نام بدنام کرکے ایک بدترین مثال قائم کی ہے، معصوم اور بے گناہ شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر چیئرمین نیب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہناتھا کہ کیسز میں تاخیر کی وجہ عدالتیں نہیں خود نیب ہے، کیسز میں تاخیر سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پہلے کیسز بنائے جاتے ہیں اور بعد میں ثبوت اکٹھے کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ چئیرمین نیب تاحال قومی خزانہ میں جمع کروائی گئی رقم سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ان کاکہناتھا کہ نیب نے جھوٹے کیسز میں سیاست دانوں کو جیلوں میں بھیجا لیکن کچھ ثابت نہیں کر سکا، چیئرمین نیب جھوٹی کارکردگی بتانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ کتنے افراد نے ان کی وجہ سے خود کشیاں کیں، عدالتوں نے کئی بار نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنادی