ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایک اور دبنگ فیصلہ

May 12, 2022 | 20:13:PM

(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملازمین کے تبادلے کے احکامات کا نوٹیفکیشن ماننے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ملازمین کا تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ان کا کہناتھا کہ سرکاری رہائش گاہ پرتعینات ملازمین کو بھی ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسمبلی سیکریریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی آفس کے 11 ملازمین کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر امان خالد کو تعمیرمرمت کے شعبے میں جبکہ ترجمان ڈپٹی اسپیکر سمیت اسسٹنٹ پروٹوکول افسر اورپرسنل فوٹو گرافر کا بھی پی آر سیکشن ٹرانسفر کردیا گیا۔ سینئر کلرک شفاقت علی اور کمپیوٹر آپریٹر کو ایڈمن بلاک بھیج دیا گیا جب کہ جونیر کلرک محمد حسین کا آر آئی سیکشن میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت

مزیدخبریں