(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے خدا نہ کرے،پاکستان کی سٹاک ایکسچینج بیٹھ چکی ہے،لوگو!پاکستان کے آدھے ریزرو ختم ہو گئے ہیں ،17 تاریخ تک ڈالر200 پر چلا جائے گا۔
اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو بچانے کی کال دی ہے، رانا ثنا اللہ کہتا ہے عمران خان کی کال پر آکر دکھاﺅ،عمران خان کی کال پر سارا پاکستان آ رہا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے کہا ہے کسی سے بات نہیں کروں گا صرف الیکشن کا انتظار کروں گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جس پر فردجرم لگنے والی تھی وہ وزیراعظم بن گیا،جس پر فردجرم لگی وہ وزیراعلیٰ بن گیا،ان کا کہناتھا کہ ووٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ جاﺅں گا۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ لڑکے کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل