(ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت ان کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں دانیہ شاہ سے سوال کیا گیاکہ ”آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟“اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا کہ ”میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔“
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے مجھ سے بھی شادی اسی لیے کی تھی تاکہ میں انہیں پیسے کما کر دے سکوں۔“ مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔ دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے انہیں پیسے ملتے تھے۔ عامر لیاقت کہتے تھے کہ تمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب ،17 تاریخ تک ڈالر200 پر چلا جائے گا، شیخ رشید کی پیش گوئی