آئین شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ آئین شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر کارروائی کریں گے۔
وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،ملک میں گالی اور بدتمیزی کا کلچر فروغ دیا جا رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نوازشریف نے بہترین رہنمائی کی ہے،اجلاس میں ہونے والے فیصلے اتحادیوں سے منظور کرائیں گے،ان کا کہناتھا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایک سوال”کیا عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا“کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس کی گرفتاری بنتی ہے اسے گرفتار کریں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جب سازش کا پتہ چلا تو جو لوگ روک سکتے تھے انہیں بتایا، عمران خان