عمران خان اسلام آبادہائیکوٹ میں پیشی کے بعد خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری اور رہائی کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکوٹ پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے ٹویٹ میں لکھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سرینگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام باد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان اس مقام پر عوام سے خطاب کریں گے۔
اہم اعلان
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سرینگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے
— PTI (@PTIofficial) May 11, 2023
اسلام باد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چئیرمین عمران خان اس مقام پر خطاب کریں گے pic.twitter.com/Z2Da0cjYCB
بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو غیرقانونی بنیاد پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، محب وطن پاکستانی 12 مئی 2023 کو پرامن انداز میں اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔