گلوکار حبیب رحمان کا نیا گانا" چن آگیا" کی شوٹنگ مکمل

May 12, 2023 | 00:22:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی گلوکار حبیب رحمان کے نئے گانے" چن آگیا" کی ویڈیو شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حبیب رحمان کے نئے گانے کی ویڈیو میں اداکارہ مہرو خان نے اداکاری کی ہے  جبکہ ویڈیو باری سٹوڈیو میں ریکارڈ کی گئی ۔

"چن آگیا "گانے کی ویڈیو  کو آصف محمود نے ڈائریکٹ کیا ہے .

حبیب رحمان اب تک سو سے زائد گانے ریلیز کر چکے ہیں جسے صارفین کی جانب سےکافی مقبولیت حاصل ہے۔