اسلام آباد: (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔