(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے رات گئے رہنما پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کر لیا گیا۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسلام آبادہائیکوٹ میں پیشی کے بعد خطاب کریں گے
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے اور شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری اور علی محمد خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو امن و امان کی صورت حال کے پیش تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رہا کرنے اور پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔