روپیہ تگڑا،ڈالر مزید گرگیا ،کاروبار شروع ہوتے ہی قیمت میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) امریکی ڈالر14روپے 18 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 298.93 روپے سے گھٹ کر 284.75 روپے تک گرگیا ۔
کاروبار ی ہفتہ کے آخری روز جب ڈالر کے لین دین کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر 14 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ایکشن کے بعد انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔اس وقت امریکی ڈالر 284.4 روپےمیں ٹریڈ ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے۔
ضرور پڑھیں :عدالتی فیصلہ مجرم عمران خان کی سہولت کاری ہے،مولانا فضل الرحمان
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغازہواہے ۔اورکاروبارکے ابتداء پرہی 100انڈیکس میں 100سےزائدپوائنٹس کااضافہ ہواہے، 100انڈیکس 41439 کی سطح پرپہنچ گیا-
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 روپے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے سے کم ہوکر 292 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستاہوکر 317 روپے تک گرگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 13.50 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 375 روپے سے گر کر 361.50 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 3.05 روپے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 82.80 روپے سے کم ہوکر 79.75 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2.05 روپے سستاہوکر 78.75 روپے تک گرگیا۔