توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے
دوسری جانب عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اورکارروائی روکنے بارےسماعت بھی آج ہو گی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، عدالت نے سرکاری وکیل سے تفتیش کی پیشرفت بارے رپورٹ طلب کررکھی ہے، لارجر بینچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق بھی لارجربینچ میں شامل ہیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جی پولیس سمیت دیگر فریق شامل ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کوایک ہی نوعیت کی مقدمہ کرنےسےروکنےکاحکم دے، عدالت پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا بھی حکم دے۔