وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں صوبےکی امن عامہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شر پسندوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب کی امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کیخلاف کارروائی پر بریفنگ دی، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئےتمام قانونی اقدامات اٹھانےکاحکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایات دیں کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی بھرپورکارروائی کی جائیگی، سرکاری املاک پرحملہ کرنیوالوں کوقانون کےمطابق قرارواقعی سزادی جائے، سرکاری املاک میں توڑپھوڑ،جلاؤگھیراؤکرکےدہشتگردی کامظاہرہ کیاگیا، ہرحملہ آورکی شناخت کرکےقانون کےمطابق قرارواقعی سزادلائی جائیگی۔
محسن نقوی کی جانب سے دہشتگردی واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف پراسیکیوشن کے عمل کوتیزی سےبڑھانے، شرپسندوں اور حملہ آوروں کی جلد از جلد شناخت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں و سہولت کاروں کیخلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے، صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔