موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، عادیہ ناز)ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو ہونے سے لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 25ریکارڈ کی گئی۔
سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح385ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے 357 ، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 288 ریکارڈ جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 197ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: سوڈان: جنگی فریقوں میں معاہدہ، امدادی سرگرمیوں کی اجازت
دوسری جانب شہر قائد میں صبح سویرے گرمی کا راج، سورج آگ برسانے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آج گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار آٹھ ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔