(ویب ڈیسک) موجودہ ملکی صورت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام ریاستی سٹیک ہولڈرز سے اپیل کر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر ملک کے سٹیک ہولڈرز سے خصوصی اپیل کر دی۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ ’عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں امن اور زندگی گزارنے کیلئے ایک پر سکون معاشرہ چاہتا ہوں، میری تمام سٹیک ہولڈرز سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے پیارے ملک کی ترقی کیلئے کوئی درست حل تلاش کریں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی، ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سرکاری و نجی املاک کو بے دردی سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا گیا، مظاہروں کے باعث ملک بھر میں تعلیمی اداروں سمیت انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔