(بسام سلطان) لاہور میں احتجاج اور جھڑپوں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ دو روز میں ہونے والی گرفتاریوں اور نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں شر پسندوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 507 گرفتاریاں اب تک عمل میں لائی جا چکی ہیں۔رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک لاہور میں مظاہرین کے خلاف 16 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور
رپورٹس کے مطابق لاہور میں پولیس کی 26 گاڑیوں کو جلایا اور توڑا گیا جبکہ پولیس کی دو عمارات میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو بھی کیا گیا ہے۔ لاہور میں سات سرکاری عمارات میں بری طرح توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا گیا۔ دس نجی پراپرٹیز کو شدت پسند عناصر نے دوران احتجاج نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں تین شہری جھڑپوں کے دوران جان کی بازی ہار گئے جبکہ احتجاج کے دوران آٹھ شہری زخمی ہوئے۔ مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت 231 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں اس وقت کوئی بھی احتجاج اور سڑکوں کی بندش نہیں۔ چھ سرکاری گاڑیاں بھی مظاہرین نے دوران احتجاج تباہ کیں۔