(ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکےمیں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔
ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کےعلاقہ منگا درگئی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کےدھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی۔
پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے تھے۔