دوران احتجاج اپنا دوپٹہ پھینکنے اور گرفتار ہونے والی لڑکی کون تھی؟ 

May 12, 2023 | 15:06:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) اپنا دوپٹہ اتار کر سیکیورٹی فورس کے سامنے آںے والی لڑکی کو سیکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ 

سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ایک ایسی ہی خاتون کارکن کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جو سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھ رہی تھی۔

مگر یہ لڑکی دراصل پاکستان تحریک انصاف کی ہی کارکن ہے، جو کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں پرآ گئی تھی۔

بعدازاں خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان میں طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے، مگر سلامتی کے ساتھ۔

مزید پڑھیں:   افواجِ پاکستان ،ملکی املاک کے نقصان پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کی پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد

واضح رہے جب خاتون کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار کو اکسانے کیلئے دوپٹہ پھینکا گیا تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خاتون کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں