(24 نیوز) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہیں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کیلئے ایک نیا چیف ایگزیکٹو مل گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ٹوئٹر کیلئے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اور وہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سی ای او کے نام کا اعلان تو نہیں کیا لیکن وہ ایک خاتون ہوں گی۔
اپنے بیان میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، اب وہ ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔
اس حوالے سے لنڈا یوکرینو کا نام کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے کہ وہ ٹوئٹر کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹوئٹر کا صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق لنڈا یوکرینو گلوبل ایڈورٹائزنگ اینڈ پارٹنرشپ، این بی سی یونیورسل کی چیئرپرسن ہیں۔
لنڈا یوکرینو نے تقریباً دو دہائیاں ٹرنر انٹرٹینمنٹ میں گزارنے کے بعد اس ادارے میں 2011ء میں شمولیت اختیار کی تھی، این بی سی یونیورسل میں 70 بلین ڈالر مالیت کے مختلف ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ تمام انٹرنیشنل، نیشنل اور مقامی ایڈورٹائزنگ، پارٹنرشپ اور مارکیٹنگ کے معاملات دیکھتی تھیں۔
اسکے علاوہ لنڈا یوکرینو نے ایپل نیوز، بَزفیڈ، ہولر، ریچ ٹی وی، سنیپ چیٹ اور یوٹیوب جیسے دوسرے بڑے پلیٹ فارمز کیساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک پہلے سے ہی لِنڈا یوکرینو کیساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ایلون مسک کو کچھ وقت پہلے میامی کی ایک ایڈورٹائزنگ کانفرنس کے دوران ایلون مسک کو انٹرویو بھی دے چکی ہیں۔