ڈالر کے بعد سونا بھی سستا، عوام کی چاندی ہو گئی

May 12, 2023 | 18:05:PM

(24نیوز )معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار پاکستان کے باسیوں کو  گزشتہ چند عرصے سے صرف قیمتوں میں اضافے کی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں لیکن آج ایک نہیں بلکے دو دو اچھی خبریں ملی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج کا دن پاکستانی روپے کیلئے کافی اچھا ثابت ہوا ہے، پہلے تو ڈالر  کی قدر میں ریکارڈ تقریباً14 روپے  کمی دیکھی گئی تو ا س کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا ہے، ڈالر سستا ہونے پر سونا اور چاندی بھی سستی ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر سستاہوکر 2005 ڈالر فی اونس تک گرگیا  ہے، پاکستان میں ایک تولہ سونا 6500 روپے سستا ہوگیا  ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 30 ہزار 800 روپے ہوگئی  ہے ، دس گرام سونا 5573 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 874 روپے کا ہوگیاایک تولہ چاندی 300 روپے کمی سے 2800 روپے پر آگئی۔ 

واضح رہے کہ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا  ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 روپے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے سے کم ہوکر 289 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 320 روپے تک گرگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 12 روپے سستا ہوگیا۔

مزیدخبریں