(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد پی ٹی آئی نے عمران خان کو بنی گالہ رہائش اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اس کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے تھے، لیکن اب عمرا ن خان نے واپس لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے زمان پارک لاہور جائیں گے، اسلام آباد سے لاہور تک کارکنان اور سپورٹرز چیئرمین عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، زمان پارک میں بھی لاہور کے کارکنان اور سپورٹرز اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہوں گے۔