(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے عامر ڈوگر نے پولیس کو گرفتاری دے دی،عامر ڈوگر نے 6 گھنٹے بعد پولیس کو گرفتاری دی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان میں خطرہ قرار دیتے ہوئے عامر ڈوگر کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے،عامر ڈوگر عدالت عالیہ میں 16 ایم پی او نظر بندی کے خلاف ضمانت لینے آئے تھے،عدالتی وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کی حفاظتی ضمانت نہیں لی گئی تھی۔
پولیس کی بھاری نفری پچھلے پانچ گھنٹے سے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کیلئے ہائیکورٹ بار کے باہر موجود تھی، بار عہدیداران نے پولیس کو بار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا تھا، پولیس تھانہ کینٹ عامر ڈوگر کو گرفتار کر کے روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم