اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ کی آواز، سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فرزانہ صدیق) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو حفاظتی ضمانت دینے والی شہر اقتدار اسلام آباد کی ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ، ہائیکورٹ میں موجود سکیورٹی حکام الرٹ ہو گئے ، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ ہائی کورٹ کے باہر سرینگر ہائی وے پر کی گئی ، ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ کی مزید آوازیں سنائی دینے پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں، فائرنگ ہائی کورٹ کے اطراف میں کہاں ہوئی پولیس کی گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں ۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چیک کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ کہاں ہوئی، سیکٹر جی 9 پر پولیس پر فائرنگ کی اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ، ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں،سرچ ٹیمیں قرب و جوار میں جائزہ لے رہی ہیں ۔