(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ڈائریکٹر،پروڈیوسر اور سکرین رائٹر سرمد کھوسٹ نے اردو ادب کے نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے حوالے سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ "منٹو اتنا ہی کہہ دیں کہ میں ٹھیک کر رہا ہوں۔"
تفصیلات کے مطابق سرمد کھوسٹ نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب نے سرمد سے پوچھا کہ" منٹو اگر آپ سے ملیں تو وہ آپ کو کیا کہیں گے یا آپ ان کو کیا کہیں گے ؟"جس پر سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا کہ "اگر وہ کہہ دیں کہ کوشش ٹھیک کر رہے ہو۔"
جس پر مومن نے پوچھا کہ "آپ کو لگتا ہے کہ وہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے ؟"سرمد کھوسٹ نے کہا کہ "میرے خیال سے لیکن خواہش ہے ضروری نہیں ہے۔"
سرمد نےمزید کہا کہ "منٹو صاحب کے حوالے سے مشہور تھا کہ وہ لوگوں کی کم مانتے تھے، کیونکہ وہ خود میں ہی ایک دنیا تھے"۔
انہوں نے کہا کہ" اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ میں ان کو منا لیتا، تو ہاں میں نے ان کی منتیں کر لینی تھیں, کیونکہ منٹو صاحب کے ساتھ میری عقیدت ہے , وہ میرے لیےاستاد کی مانند ہیں ان کی عقیدت استاد جیسی ہے۔" سرمد کا کہنا ہے کہ" اگر وہ نہ مانتے تو میں ان کی منتیں کر لیتا ، اس میں مجھے کوئی شرم محسوس نہ ہوتی ۔"
یاد رہے کہ 2015 میں سرمد سلطان کھوسٹ نے اردو ادب کے نامور افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر ایک فلم بنائی ۔ جس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی۔ اس فلم میں سرمد نے خود ہی سعادت حسن منٹو کا مرکزی کردار ادا کیا۔