عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ، ویڈیو بیان جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے، عمران خان کو عدالت کے عقبی راستے سے روانہ کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ویڈیو اپنے بیان میں کہاہے کہ مجھے ان لوگوں نے تین گھنٹے سے یہاں رکھا ہوا ہے ،کبھی کوئی بہانہ مارتے ہیں کبھی کوئی ،ان کاکہناتھا کہ عدالت نے مجھے ہر جگہ سے ضمانت دے دی ہے ،میرے اوپر اب کوئی کیس نہیں ہے میں آزاد ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ان لوگوں نے مجھے اغوا کیا ہوا ہے یہ دوبارہ کچھ کرنا چاہتے ہیں ،میں عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ جب عدالتوں کے فیصلوں کو ہی نہیں مانا جائے گا تو آپ کو باہر نکلنا چاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سکول کل سے اپنے اوقات کار پر کھلیں گے