سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کا پاکستان بارے متنازع ٹویٹ

May 12, 2023 | 23:00:PM

(24 نیوز )سابق امریکی سفیر اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد  نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر متنازعہ بیان جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  متنازعہ سفارتکاری اور غلط فیصلوں کی وجہ سے مشہور بالخصوص امریکا کی افغانستان میں  شکست اور بد ترین طریقے سے واپسی کا سہرا اپنے ماتھے پر سجانے والے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں جاری حالیہ سیاسی صورتحال پر متنازعہ بیان جاری کر کے ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں ۔ 

زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان میں امید کی نازک نشانیاں ہیں سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی رہائی کا حکم اس کے علاوہ  فوج کے اندر کچھ لوگوں کی بھاری دسترس کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت‘‘،، یہ ایک تھریڈ ہے  اس کیساتھ انہوں نے اور بھی ٹویٹ کیے ہیں جن میں انہوں نے پاکستان میں سیاسی استحکام کے  لیے مشورے بھی دیئے ہیں ویسے ہی مشورے جیسے انہوں نے امریکا کو افغانستان کے حوالے سے دیئے تھے ۔

مزیدخبریں