کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری کاکہناہے کہ پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(ڈی جی آئی ایس پی آر)میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا،فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی،پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا،اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف اور دیگر عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی،ملک میں مارشل لا لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میجرجنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ فوج میں کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے کوئی حکم عدولی کی ، اندرونی اور بیرونی پراپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے او ررہے گی،آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکول کل سے اپنے اوقات کار پر کھلیں گے