بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں شدید خطرہ لاحق تھا،مشعال یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی اعظم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں شدید خطرہ لاحق تھا۔
تفصیلات کے مطابق مشعال یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی مہینے جدوجہد کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا کارڈیالوجسٹ سے معائنہ اور بلڈ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔
مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں اکیلی تھیں، اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود نے مزید کہا کہ چائلڈ عدالتیں جس مقصد کے لیے بنی تھیں اس پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھریلوں تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں۔