اذلان شاہ کپ میں شاندار پرفارمنس، قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی بول پڑے۔
گزشتہ روز اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ پر شکست منہ دیکھنا پڑا، تاہم مقررہ وقت تک دونوں نے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو جاپان نے 4-1 سے شکست دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی، ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے۔
Incredibly proud of our Hockey team and their achievements despite limited resources. Let's support these superstars and, in sha Allah, they will win many trophies. Pakistani Hockey is on the rise! ????????
— Babar Azam (@babarazam258) May 11, 2024
دوسری جانب شاہین آفریدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، آئیے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کیلئے مل کر کام کریں۔
Unbeaten all through and fighting till the last minute in the final deserves all the support and praise. We all are so proud of our Hockey team for their efforts. Let's work for Pakistan sports together! ????????????
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 11, 2024
مزید پڑھیں: لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہيں ہاری، لیگ میچز میں 3 جیتے اور 2 ڈرا ہوئے جبکہ 13 سال کے انتظار کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔