زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سےبڑھ گئے،افراط زرمیں کمی آرہی ہے:وزیرخزانہ
تنخواہ دار طبقہ بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے،آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی، جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا،محمد اورنگزیب کا پری بجٹ کانفرنس سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،افراط زرمیں کمی آرہی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا پری بجٹ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، حکومت کا کام پالیسی بناناہے، کام نجی شعبے نے کرناہے،ہم نے مشکل وقت سے نکلناہے تو نجی شعبوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،افراط زر میں کمی آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر9بلین ڈالر سے تجاوز کرگئے،تنخواہ دار طبقہ بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے،آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی، جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا،آئی ایم ایف سے طویل پروگرام کیلئے مذاکرات ہوں گے،تاجر برادری کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بری طرح ناکام ہوا،ریونیو کا ہدف 94کھرب روپے ہے،معیشت کو دستاویزی بنائیں گے،کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارے کو ختم کرنا ہوگا۔
ضرورپڑھیں:روٹی مزید سستی، نان 5 روپے مہنگا ہوگیا
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم معیشت کو دستاویزی بنائیں گے، ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارے کو ختم کرنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے عزم کی وجہ سے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے مکمل ہوا، اس مین عباری حکومت کو بھی پورا کریڈٹ جاتا ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی، کل مذاکرات کا آغاز ہوگا اور اس تقریب کے بعد میں اسلام آباد جاؤں گا تاکہ اس کی میٹنگ کے حوالے سے اجلاس میں شریک کرسکوں۔