علیزے شاہ اور آئمہ بیگ بولڈ لباس پہننے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اور آئمہ بیگ ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔
پاکستانی نجی انٹرٹینمنٹ چینل 'ہم' کی جانب سے منعقدہ 'اسٹائل ایوارڈز' کا انعقاد کراچی میں ہوا جس میں فیشن، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت فنکاروں نے شرکت کی۔‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی تقریب میں فیشن، فلم، ڈرامہ اور اسپورٹس سے منسلک قابل شخصیات کو اُن کے زبردست کام اور اسٹائل کے لیے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ستاروں سے سجی اس رات میں بعض کا ڈریسنگ سینس سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تو متعدد فنکاراؤں کے نازیبا ملبوسات تنقید کی زد میں آگئے۔ تنقید کا نشانہ بننے والوں میں سرِفہرست اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اور معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔
علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں مغربی طرز کا بولڈ سیاہ گاؤن زیب تن کیا اور ہائی ہیلز پہن کر انٹری دی۔ اداکارہ کا ناصرف لباس بلکہ ان کےچالنے کے طریقے کوبھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں آئمہ بیگ نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں ویسٹرن اسٹائل سیاہ منی ڈریس زیب تن کی جس کے ساتھ اُنہوں نے سیاہ نیٹ کی لیگنز اور منفرد سلیوز پہنیں۔ آئمہ بیگ کا یہ لباس پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے تیار کیا جبکہ میک اپ عمر خان نے کیا۔
آئمہ بیگ کا یہ لباس سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا ریا ہےاور ناقدین مغربی طرز کا لباس پاکستانی ایوارڈ شو میں پہننے پر سخت الفاظ استعمال کرتے دکھ رہے ہیں۔