آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات،2گھنٹے طویل ملاقات میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی

May 12, 2024 | 16:34:PM
 آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا،محسن نقوی
کیپشن: چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات،2گھنٹے طویل ملاقات میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا،محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کیساتھ کھیلنے کی تلقین کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔
 ضرورپڑھیں:ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، محسن نقوی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قوم ٹیم اس وقت آئرلینڈ میں موجود ہے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔دو گھنٹے طویل ملاقات میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی،کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے، جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے،بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ۔ پروفیشنل اور بہترین ہیں،قومی ٹیم کا باولنگ اٹیک شاندار ہے،فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے،فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے،11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی،پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں،آخری بال تک فائٹ کریں۔ مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا،آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔