آزاد کشمیر: کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

May 12, 2024 | 18:17:PM

(عثمان خان) آزاد کشمیر میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات ملتوی کر دیئے۔

انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات ملتوی کردیئے، بورڈ کی جانب سے امتحانات ملتوی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں کشیدہ سیاسی صورتحال، اہم عہدیدار کا استعفیٰ آ گیا

تعلیمی بورڈ میرپور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے 13 مئی کو ہونے والے پیپرز ری شیڈول کر دیئے ہیں،ری شیڈول ہونے والے پیپرز میں کیمسٹری، شماریات اور تعلیم جسمانی کے مضامین کے پیپرز شامل ہیں، 13 مئی کو ہونے والے امتحانات اب 25 مئی کو ہوں گے۔

مزیدخبریں