خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

May 12, 2024 | 18:37:PM
خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی ایڈ ہاک کمیٹی کا پاکستان ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی، اجلاس میں سیدمصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، نیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں کشیدہ سیاسی صورتحال، اہم عہدیدار کا استعفیٰ آ گیا

مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا، اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پہ معاونت کے لیے اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا، ایم کیو ایم کی اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔