سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں کرنا چاہتا،پختونخوا میں جیالہ وزیراعلیٰ ہوگا، فیصل کریم کنڈی

May 12, 2024 | 18:54:PM
سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں کرنا چاہتا،پختونخوا میں جیالہ وزیراعلیٰ ہوگا، فیصل کریم کنڈی
کیپشن: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد بلوچ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور شہید پر خودکش دھماکہ اور قتل کاجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ریاست ہر اس شخص سے بات چیت کیلئے تیار ہے جو آئین و قانون پر عمل پیرا ہو،وزیر اعلیٰ کو مشورہ ہے آرٹیکل 121 پڑھ لیں، میں سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں کرنا چاہتا،آنے والے دنوں میں وزیر اعلیٰ جیالہ نظر آرہا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈی آئی خان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے مجھ پر اعتماد کیا ان کی امیدوں پر پورا اترونگا،صوبہ کی ترقی و مثبت چیزوں کو آگے لے کر جانا چاہئے، خیبرپختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں،معاشی ، بجلی اور پانی کے مسائل پر کام کرنا صوبہ کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ تاریخ میں پہلی بار گورنر اور وزیراعلیٰ کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے،میری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ فنڈ وفاق سے لاﺅں،ان کاکہناتھا کہ امن و امان کی صورتحال کا کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے،مرکز سے صوبہ میں جو بھی معاونت ہوگی فراہم کروں گا ۔
گونر خیبرپختونخوا نے کہاکہ چیف پیسکو سے ملاقات ہوئی ہے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے کوشاں ہیں،محکمہ گیس افسران سے بھی ملاقات ہوئی ہے ، لوڈ پریشر کے مسائل پر قابو پانے کیلئے وفاق سے بات چیت عمل میں لائی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ تمام سے ملاقات کرکے صوبہ کا مقدمہ لڑوں گا تاکہ صوبہ کی ترقی ہوسکے، فاٹا کے متعلق جو کمٹمنٹ ہوئی ہے اس پر بھی بات چیت ہوگی۔ گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ جب سیلاب آیا تھا سوائے سندھ حکومت کے کسی کی تیاری نہیں تھی،صوبہ سندھ میں 21 لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں کسان کارڈ شروع کردیئے، صوبائی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ 
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سکھر اور ڈیرہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قیام کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے، صوبہ میں امن و امان کا قیام اہم ہیں، پاکستان کی ریاست ہر اس شخص سے بات چیت کیلئے تیار ہے جو آئین و قانون پر عمل پیرا ہو،وزیر اعلیٰ کو مشورہ ہے آرٹیکل 121 پڑھ لیں، میں سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں کرنا چاہتا،آنے والے دنوں میں وزیر اعلیٰ جیالہ نظر آراہا ہے،اسرار گنڈاپور شہید کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ شہداءکلاچی کوانصاف مل سکے۔ان کاکہناتھا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 
یاد رہے شہید اسرار گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے،شہید اسرار اللہ گنڈاپور کے ورثاءنے وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخوا پر الزام ہے کہ علی امین گنڈا پور نے یہ دھماکہ کرا کے اسرار اللہ گنڈا پور کو قتل کرایا تھا،سابق صوبائی وزیر کچھ سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی میں خودکش دھماکے میں اس وقت شہیدہوئے تھے جب وہ اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے والوں کو مل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں کشیدہ سیاسی صورتحال، اہم عہدیدار کا استعفیٰ آ گیا