دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

May 12, 2024 | 19:28:PM
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: ایکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ ڈبلن میں کھیلا گیا، پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر آئرلینڈ نے 194 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو شاہینوں نے 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر ناقابلِ شکست 75 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اعظم نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

علاوہ ازیں صائم ایوب نے 6 رنز بنائے اور کپتان بابراعظم بنا کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے، آئیر لینڈ کی جانب سے مارک اڈیئر، گراہم ہیوم اور بینجمن وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئیرلینڈ کے کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے بڑا ہدف کھڑ ا کر دیا،آئیر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اورز میں 7 وکٹوں پر 193 رنز بنائے ،شاہین شاہ آفریدی نے 49 رنز دے کر تین کھلاڑی  شکار کئے ،عباس آفریدی نے 2 ، عامر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئیر لینڈ کے لورکن ٹکر 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ہیری ٹیکٹر نے  32، گریتھ ڈیلا نے 28 اور کرٹس کیمفر  نے 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

خیارل رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،شاداب خان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور آئر لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری  حاصل ہے۔