(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزادکشمیر چودھری حمید پوٹھی،سینئیر نائب صدر و ممبر اسمبلی چودھری محمد رفیق نئیر، سینئیر نائب صدر چودھری ظفر انور,نائب صدر بشیر گورسی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوام مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیِں، تاحال ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی