(24نیوز)نارووال میں خاتون نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ظفر وال روڈ پر نواحی گاں چک حکیم کی رہائشی خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو اہلکار اسے ہسپتال منتقل کرنے لگے تو اس دوران خاتون کی طبیعت مزید سیریس ہو گئی جس پر مریضہ کو ریسکیو ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے بعد ریسکیو سٹاف نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو صحیح سلامت گاڑی میں ڈلیور کیا اور بچے اور والدہ کو موقع پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد واپس گھر منتقل کر دیا۔