(احمد منصور)سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 ،مصر کے محمد زکریا نے اپنے نام کرلی جبکہ پاکستان کے ناصر اقبال دوسرے نمبر پر رہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے,اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی, چیمپئن شپ میں مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چیمپئن شپ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہے, چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے ، نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل