(24نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے کل اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام ،وزیر توانائی ،وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس اجلاس میں اہم فیصلےبھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا تشویشناک صورتحال پر تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ