میکسیکو کے ساحلی علاقے میں زلزلہ

May 12, 2024 | 22:56:PM

(24 نیوز) میسکیو کے ساحلی علاقے کوسٹ آف چیاپاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ 75 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ امریکی سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سمندری طوفان کا بھی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینا مسافر کو مہنگا پڑگیا

دوسری جانب میکسیکو حکومتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس شدید زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی تا حال اطلاعات موصول نہیں ہوئی اور تمام تر صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں