کشیدہ صورتحال، مظفرآباد میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)آزاد جموں و کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث دارالحکومت مظفر آباد میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 13 مئی بروز سوموار کو تمام ضلعی سرکاری دفاتر، ڈسٹرکٹ کمپلیکس ،اولڈ سیکرٹریٹ بند رہیں گے ،ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں دشواری ہو سکتی ہے، 13 مئی کو تمام ضلعی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مظفرآباد کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے، جامعات اور کالجز بھی 13 مئی بروز سوموار کو بند رہیں گے، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے 13 مئی کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے