پاکستان کےخلاف نعرے لگاؤ۔۔۔تین کشمیری نوجوانوں پر آہنی ہتھیاروں سے تشدد

Nov 12, 2021 | 00:46:AM

(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں تین کشمیری نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے آہنی ہتھیاروں سے خوب مار پیٹ کی ۔اور ان کشمیری نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے ان سے پاکستان مردہ آباد کے نعرے لگوائے گئے ۔ ساتھ ہی انہیں شہر چھوڑنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔ 

 بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق تین کشمیری نوجوان 20 سالوں سے رانچی کے کورنڈا علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہ کر اپنی اونی کپڑے بیچتے آرہے ہیں ۔ انہیں ایک ہفتہ سے شہر چھوڑنے کی دھمکی دی جارہی تھی ۔ کشمیری نوجوان بلال احمد ، شبیر احمد اور وسیم احمد ڈورنڈا کے ہاتھی خانہ علاقہ میں رہ رہے ہیں ۔ بلال نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مقامی لوگ انہیں ہر روز دھمکی دے رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جارہی تھی ۔بلال اور شیبر نے بتایا کہ جمعرات کو سونو نام کے مقامی نوجوان نے ہتھیار کے ساتھ ان کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ اس دوران پاکستان مردہ آباد اور جے شری رام کے نعرے لگانے کیلئے کہا گیا ہے۔ مارپیٹ کے بعد ہنگامے پر دوسرے مقامی لوگ وہاں پہنچے اور کشمیری نوجوانوں کو بچایا ۔ متاثرین نے بتایا کہ انہیں دیوالی تک شہر چھوڑنے کی دھمکی ماضی میں بھی دی گئی تھی ۔مقامی پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ۔۔طالبہ اور دیگر 5افرادگرفتار

مزیدخبریں