دونوں سیمی فائنل میں کئی چیزیں حیران کن طور پر ایک ہی طرح کی ہوئیں،مگر کس طرح،جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل مختلف مقامات، دن اور مختلف ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی ٹاس جیتنے والی ٹیم (آسٹریلیا) نے پہلے فیلڈنگ کا ہی انتخاب کیا اور پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے بھی مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے، تاہم اس میچ میں پاکستان نے 10 زیادہ یعنی 176رنز بنائے۔پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہدف 6 گیند پہلے پورا کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف جیت 6 گیندوں پہلے ہی حاصل کی ۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں ہی نے اپنے اپنے میچ 5 وکٹ سے جیتے۔
دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیموں کے بیٹرز نے اپنی اپنی ٹیموں کو باؤنڈری شاٹس کے ذریعے فتح دلائی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھی،جانیے