شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس سے۔۔۔۔۔بابر اعظم نے ٹیم کو اہم راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کو اہم بات کہہ دی ، انہوں نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے،انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔
Babar Azam, Saqlain Mushtaq and Matthew Hayden are proud of their side despite a five-wicket defeat in #T20WorldCup semi-final. pic.twitter.com/kAem5PrWjj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل رضوان آئی سی یو میں ۔۔۔تصویر سامنے آ گئی