(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ"منفی کرداروں میں جوہر دکھانے کی گنجائش ہوتی ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی اور بیرون ممالک کی پروڈکٹس کی ماڈلنگ نے مجھے شوبز انڈسٹری تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں 2013ء میں انٹری کی، یہ غلط ہے، میرے فنی کیریئر کا آغاز دبئی سے ہوا، عالمی کمرشلز سے پاکستان میں بھی پہچان ملی۔
ارمینا خان نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا پر دھوم مچی کہ یہ لڑکی کون ہے؟ جس کے بعد ہدایتکار عابس رضا اور انجم شہزاد نے مجھے پہلی بار 2011ء میں سٹکام سیریز کے لئے رابطہ کیا، اس سیٹ پر بھارتی لیجنڈ اداکارہ فریدہ جلال اہم کردارادا کر رہی تھیں، مگر وہ پاکستان آکر کام نہیں کر سکتی تھیں، جس کی وجہ سے تمام ریکارڈنگ دبئی میں ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ سٹکام پر میرے ساتھ لیجنڈ طلعت حسین، ایاز احمد، عائشہ گل، عامر قریشی، جاناں ملک اور فہد شیروانی ودیگر شامل تھے۔ یہ میری شوبز انڈسٹری میں انٹری تھی۔ ان فنکاروں کے ساتھ پہلی بار پرفارمنس کرکے بہت کچھ سیکھا جو آج تک کام آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا،جانیے